حیدرآباد،31مارچ (اعتمادنیوز)نیشنل پولیس اکیڈیمی کراس روڈ کے قریب اتوار کے روز ایک 50سالہ گورنمنٹ ملازم کوایک موٹر سیکل نے ٹکر دیدی ۔جسکے نتیجے میں اشوک کمار چورسیا ہلا ک ہوگئے۔راجیندر نگر پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام اشوک کمار نیشنل پولیس اکیڈیمی کے قریب سڑک عبور کررہے تھے تبھی ایک تیز
رفتار موٹرسیکل نے انہیں ٹکر دیدی ،انہیں فوری طور پر عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فو ت ہوگئے۔پولیس کے مطابق اشوک کمار نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ملازم تھا،شیورام پلی کے پولیس اکیڈیمی کے کیمپس میں رہائش پذیر تھااشوک کا تعلق راجستھان سے ہے۔راجیندر نگر پولیس نے ایک کیس موٹر سیکل سوار پردرج کرتے ہوئے ،نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ منتقل کردیا۔